ایک اور ملک نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

ایک اور ملک نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

البانیہ کی حکومت نے اپنے ملک میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
ایک اور ملک نے ٹک ٹاک پر پابندی لگادی

Webdesk

|

22 Dec 2024

تیرانا: معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر البانیہ کی حکومت نے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق البانیہ کی حکومت نے اپنے ملک میں ایک نوجوان کے قتل کے بعد ٹک ٹاک پر ایک سال کے لیے پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ البانیہ میں گزشتہ ماہ ایک طالب علم نے اپنے ساتھی کو چاقو (خنجر) کے وار سے قتل کیا تھا اور اس جھگڑے کا آغاز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہونے والی بحث سے ہوا تھا۔

بین الاقوامی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد حکام نے والدین اور اساتذہ کے ساتھ 1300 میٹنگز کی جس کے بعد یہ ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

البانوی وزیراعظم اِدی رام نے اس حوالے سے کہا کہ ہم ایک سال کے لیے ٹک ٹاک کو مکمل بند کرنے جا رہے ہیں اور اس پابندی کا آغاز یکم جنوری سے ہوگا۔

ٹک ٹاک حکام نے البانوی حکومت سے پلیٹ فارم پر پابندی لگنے کے بعد وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ متاثرہ نوجوانوں کے ٹک ٹاک پر اکاونٹس تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!