ایکس (ٹوئٹر) نے نئے منفرد ٹول کا اضافہ کردیا
Webdesk
|
22 Oct 2024
ایکس (ٹوئٹر) نیبلیو اسکائی اور تھریڈز جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے مسابقت بڑھنے کے بعد ریڈار نامی ایک نیا رئیل ٹائم سرچ ٹول متعارف کرادیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد ٹول ٹرینڈز کا تجزیہ کرکے صارفین کو رئیل ٹائم میں ابھرتے ٹرینڈز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا ہے۔
یہ نیا ٹول ایکس کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے پریمیئم پلس صارفین کے لئے دستیاب ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق اس ٹول کو پہلے انسائیٹس کے نام سے جانا جاتا تھا اور جو ویریفائیڈ آرگنائزیشنز کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتا تھا۔
یہ ٹول اکتوبر کے شروع میں سامنے آیا تھا مگر اب کمپنی کی جانب سے اسے باضابطہ طور پر نئے نام کے ساتھ متعارف کرادیا گیا ہے۔
یہ ٹول ٹرینڈز اور مباحثوں کا تجزیہ کرکے صارفین کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا کونسا وقت پوسٹ کو زیادہ افراد تک پہنچانے کے لیے بہترین ہوگا۔
Comments
0 comment