ایلون مسک کے گھر 12 ویں بچے کی پیدائش پر سب حیران

ایلون مسک کے گھر 12 ویں بچے کی پیدائش پر سب حیران

عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر ملازمہ سے بغیر شادی کے بچے کی درخواست کی تھی۔
ایلون مسک کے گھر 12 ویں بچے کی پیدائش پر سب حیران

Webdesk

|

23 Jun 2024

نیویارک: ایلون مسک اور ان کی اہلیہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبر نے عالمی میڈیا کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک اور نیورا لنک ایکزیکٹو شیون زلی رواں سال پھر سے والدین بن گئے ہیں۔

دونوں کے ہاں 2021 میں جڑواں بچے ازور اور اسٹریڈر پیدا ہوئے تھے تاہم صحافی کے اصرار پر ایلون مسک کی اہلیہ نے بچے کی پیدائش سے متعلق کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

 واضح رہے ایلون مسک سے متعلق کئی حلقوں کا دعوی ہے کہ یہ ان کا 12 واں بچہ ہے یعنی اس سے قبل ایلون مسک 11 بچوں کے والد بن چکے ہیں، تاہم بچوں کی پیدائش اور خود بچوں کو بھی خفیہ رکھا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے 3 بچے موسیقار گریمز سے ہیں جبکہ 5 بچے سابقہ اہلیہ اور مصنفہ جسٹن مسک سے ہیں۔جبکہ حالیہ رپورٹ کے مطابق وہ شیون زلی سے تیسری ان کے تیسرے بچے کے والد بنے ہیں۔

تیسرے بچے کی پیدائش کے کچھ دن بعد ہی ایلون مسک اور اسپیس ایکس کی خاتون ملازمہ کے ساتھ ناجائز تعلقات کی خبر نے بھی سب کی توجہ حاصل کی ہے جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے مبینہ طور پر ملازمہ سے بغیر شادی کے بچے کی درخواست کی تھی۔

 ساتھ ہی خاتون ملازمہ کی تنخواہ بھی بڑھانے کی آفر کی تھی، جس پر خاتون نے انکار کر کے ادارہ ہی چھوڑ دیا۔ تاہم اس پر ایلون مسک یا ان کے ادارے کی جانب سے ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!