واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک‘فچر پہلے سے زیادہ منفرد

واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک‘فچر پہلے سے زیادہ منفرد

مئی واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک’نامی فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا
واٹس ایپ کا ’چیٹ لاک‘فچر پہلے سے زیادہ منفرد

Webdesk

|

2 Apr 2024

واٹس ایپ نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اپنے صارفین کی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے ایک اور بہترین پیش رفت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی واٹس ایپ کا  ’چیٹ لاک’نامی فیچر 2023 میں متعارف کرایا گیا تھا، جو اب پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں صارفین کی خدمت کرے گا۔

واضح رہے کہ موبائل ایپس کے لیے متعارف ہونے والے اس فیچر کے ذریعے مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جس تک رسائی سیکرٹ کوڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

میٹا کی جانب سے متعارف کرائے گئے اس فیچر کے تحت مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹ دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائے گی۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد سے محفوظ رکھ سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!