5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار

Webdesk
|
20 Feb 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ سفاک ملزم نے زیادتی کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق کا کہنا تھا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا، ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کوحراست میں لے لیا۔
ڈی پی او باجوڑکے مطابق 16سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم کی جانب سے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔
پولیس افسر کے مطابق واقعہ کے بعد باجوڑ میں سخت غم وغصہ پایا گیا، ۔خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر تفتیش کے بعد ملزم تک پہنچ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف لوگوں سے تفتیش کی، ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کو شک کی بنیاد پر پکڑا گیا اور مزید تفتیش کی گئی، بچی کو سموسے کا لالچ دے کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی بعد میں اس کو قتل کیا گیا۔
Comments
0 comment