6 سالہ بچہ کنویں میں گر کر جان گنوا بیٹھا

6 سالہ بچہ کنویں میں گر کر جان گنوا بیٹھا

بچے کو ریسکیو کے بعد طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا
6 سالہ بچہ کنویں میں گر کر جان گنوا بیٹھا

Webdesk

|

8 Jul 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، 6 سالہ معصوم بچہ کنویں میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے گھانس منڈی حنیفہ مسجد والی گلی میں 6 سالہ بچہ قدیم، خشک اور کنویں میں گرا جس کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے رضاکار امدادی کارروائیوں کیلیے پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق امدادی کارکنوں نے بچے کو بے ہوشی کی حالت میں کنویں سے نکالا، جس کی شناخت 6 سالہ خالد جنید کے نام سے ہوئی۔

بچے کو ریسکیو کے بعد طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا اور ڈاکٹرز نے بھی موت کی تصدیق کی۔

علاقہ مکینوں کے مطابق خالد مدرسے سے واپس آرہا تھا اور اس دوران وہ کنویں میں گر گیا۔ بچے کی ناگہانی موت کی خبر اہل خانہ پر غم کا پہاڑ بن کر ٹوٹی جبکہ علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!