1 hour ago
7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق
گلی میں کم روشنی کے باعث بچہ مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
Webdesk
|
18 Aug 2026
لاہور: لاہور میں 7 سال کا بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں گلی میں کم روشنی کے باعث بچہ مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق واسا نے صفائی کیلیے مین ہولز کے ڈھکن ہٹا رکھے تھے جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔دوسری جانب واسا حکام کا کہناہے کہ یہ علاقہ واسا لاہور کے دائرہ کار میں شامل نہیں، مقامی افراد نے نجی مزدوروں سیکام کرایا جومین ہول کھلاچھوڑکرچلیگئے۔
Comments
0 comment