اعتکاف میں بیٹھے 13سالہ بچے سے بدفعلی
Webdesk
|
3 Apr 2024
کوٹ ادو میں اعتکاف میں بیٹھے نوجوان نے 13 سال کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ شب سنانواں میں پیش آیا جہاں اعتکاف میں بیٹھے 28 سالہ شخص نے اعتکاف میں بیٹھے 13 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں متاثرہ بچے نے کہا کہ ملزم نے اعتکاف کے دوران اپنے بستر میں لے جاکراس سے بدفعلی کی، ملزم نے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا جس کی وجہ وہ کسی کو مدد کے لئے نہ بلا سکا۔
والد کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایاگیاکہ مسجد کے قاری نے فون کرکے آنے کاکہا اور جب پہنچا تو بچے نے بتایا کہ ملزم نے واش روم میں اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
ملزم کے خلاف متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش اور ملزم کی شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment