عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی
ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا

Webdesk
|
2 Jun 2025
رحیم یار خان میں عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔
اس حوالے سے ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہ ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔
Comments
0 comment