آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی لاش گھر سے برآمد

آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی لاش گھر سے برآمد

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہوگا۔
آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی لاش گھر سے برآمد

Webdesk

|

27 Nov 2025

کراچی: آن لائن کاروبار سے منسلک خاتون کی کئی روز پرانی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ میں واقع ایک گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متوفیہ کی شناخت 40 سالہ سندس کے نام سے کی گئی۔ ابتدائی طور پر پولیس نے بتایاکہ متوفیہ آن لائن کاروبار سے منسلک تھی اور گزشتہ 2 سے 3 روز سے اس کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا۔خاتون گھر میں اکیلی رہتی تھی۔

پولیس نے گھر والوں سے رابطہ کرکے جب گھر کا دروازہ کھلوایا تو اندر سے سندس کی لاش ملی۔  پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جس کے بعد موت کی اصل وجہ کا تعین ممکن ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!