بدبخت شخص نے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

بدبخت شخص نے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

نوشہرہ کے علاقے بانڈہ نبی بپی میں بدبخت شخص نے گھریلو تنازع کے بعد کمرے میں بیٹھے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
بدبخت شخص نے باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

Webdesk

|

3 May 2024

نوشہرہ: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں بدبخت بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل جبکہ دوسرے بھائی اور بہن کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بانڈہ نبی بپی میں بدبخت شخص نے گھریلو تنازع کے بعد کمرے میں بیٹھے اہل خانہ پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 55 سالہ میر احمد (باپ)، 25 سالہ کامران (بھائی) جاں بحق ہوا۔ علاقہ مکینوں نے زخمیوں کو میاں راشد حسین شہید میمو ریل اسپتال پبی منتقل کردیا۔

جہاں ڈاکٹر نے انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرا ر ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!