بھارت میں جنس تبدیل کروانے والی لڑکی نے ساتھی کو ہولناک طریقے سے قتل کردیا
ویب ڈیسک
|
25 Dec 2023
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں اپنی دوست سے شادی کیلیے جنس تبدیل کروانے والی لڑکی نے ساتھی کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 24 سال سافٹ ویئر انجینئر نندنی کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں محبت اور شادی کیلیے جنس تبدیل کروانے والے 26 سالہ وتریمان نے سالگرہ پر سرپرائز دینے کے بہانے بلایا اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر اُسے زنجیروں سے باندھ دیا۔
بعد ازاں وتریمان نے اُس کے جسم کو بلیڈ سے کاٹا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق وتریمارن نے نندنی سے شادی کے لیے اپنی جنس بھی تبدیل کروائی اور اپنا نام پانڈی مہیشوری رکھا لیا تھا، دونوں ایک نجی آئی ٹی فرم میں ایک ساتھ کام کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر وتریمارن نے نندنی کو کسی اور میں دل چسپی لینے پر انتقاماً قتل کیا۔
Comments
0 comment