بھارت میں لڑکیاں غیر محفوظ، ٹیوشن سے واپس آنے والی 14 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

بھارت میں لڑکیاں غیر محفوظ، ٹیوشن سے واپس آنے والی 14 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

لڑکی برہنہ اور بے ہوشی کی حالت میں سڑک سے ملی، صحت تشویشناک
بھارت میں لڑکیاں غیر محفوظ، ٹیوشن سے واپس آنے والی 14 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک

|

24 Aug 2024

بھارت میں ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل پر ملک گیر احتجاج کے باوجود جنسی درندگی کے واقعات نہیں رک سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں ٹیوشن سے گھر واپس آنے والی 14 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر برہنہ اور بے ہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک دیا گیا۔

عینی شاہدین نے لڑکی کو دیکھ کر پولیس اور ریسکیو حکام کو اطلاع دی جس پر اُسے ریسکیو کر کے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں نہ صرف خوف پھیلا بلکہ مکینوں نے سڑکوں پر آکر احتجاج کیا اور شٹر ڈاؤن کروا دیے۔ مظاہرین نے مودی حکومت سے خواتین کی حرمت اور حفاظت کو یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست مہاشٹرا میں نرس مومیتا کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں تاہم پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!