بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

Webdesk

|

19 Feb 2026

شکارپور: شکار پور میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا۔

نیوفوجداری تھانہ کی حدود داون شاہ محلے میں جواں سالہ سمیرا بنت امان اللہ بھٹو کو ملزم بھائی گلاب بھٹو نے موت کے گھاٹ اتارا، مقتولہ کی لاش پولیس نے اپنے تحویل میں لیکر ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔

واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش کے لئے کارروائی شروع کردی۔

مقتولہ کی پھوپھو نے بتایا کہ مجھے بھتیجی کے قتل کی اطلاع دی گئی، واقعہ کس طرح پیشہ آیا ہے معلوم نہیں، بھتیجی کی کچھ روز قبل منگنی ہوئی تھی، ابھی شادی کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!