بجلی کا بل زیادہ کیوں آیا؟ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

بجلی کا بل زیادہ کیوں آیا؟ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

گوجرانوالہ میں پرنس روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔
بجلی کا بل زیادہ کیوں آیا؟ بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

Webdesk

|

23 Jul 2024

گوجرانوالہ : ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث عوام شدید کوفت اور اذیت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے بعض افراد طیش میں آکر بڑے سے بڑا قدم اُٹھانے سے بھی گریز نہیں کررہے۔

ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ میں پرنس روڈ پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب بجلی کا بل زیادہ آنے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بجلی کا بل زیادہ آنے پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق چھوٹا بھائی عمر فاروق زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ بڑا بھائی مرتضی موقع واردات سے فرار ہوگیا۔لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!