بنوں کینٹ میں حملہ، 15 شہری شہید

بنوں کینٹ میں حملہ، 15 شہری شہید

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے 5 سے 6 دہشت گرد ہلاک، بچوں سمیت 7 شہریوں کی شہادت کی اطلاعات
بنوں کینٹ میں حملہ، 15 شہری شہید

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2025

بنوں کینٹ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے پانچ سے چھ مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

افطار کے بعد کوہاٹی گیٹ کے قریب دو خودکش بمباروں نے دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں دیوار میں شگاف پڑ گیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر فورسز نے انہیں فوری طور پر ہلاک کر دیا۔

دھماکوں کے نتیجے میں قریبی علاقے کوٹ براہ میں واقع جنازگاہ اور مسجد کی چھتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ کئی دیگر علاقوں میں بھی گھروں کی چھتیں گر گئیں۔

چھتیں گرنے کے نتیجے میں چار بچوں سمیت 15 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، جن میں روزے دار اور مسجد میں نماز ادائیگی کے لیے آنے والے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

کالعدم تنظیم ٹی/ ٹی/ پی ( گل بہادر گروپ ) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے حملے کے فوراً بعد علاقے میں کلئیرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!