باپ نے بیٹی کو شادی سے 4 دن پہلے قتل کردیا

باپ نے بیٹی کو شادی سے 4 دن پہلے قتل کردیا

مقتولہ گھر والوں کی بجائے اپنی پسند کی شادی چاہتی تھی
باپ نے بیٹی کو شادی سے 4 دن پہلے قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2025

باپ نے بیٹی کو شادی سے 4 دن پہلے گولی مار کر قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا جہاں مقتول بیٹی گھر والوں کی پسند کی بجائے اپنی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق باپ نے 20 سالہ بیٹی، پولیس اور پنچایت کے سامنے گولی ماری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی نے موت سے کچھ دیر قبل ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میری شادی زبردستی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!