بارات کی خوشی میں فائرنگ، پولیس نے دلہا کی گاڑی اور 3 باراتیوں کو گرفتار کرلیا

16 hours ago

بارات کی خوشی میں فائرنگ، پولیس نے دلہا کی گاڑی اور 3 باراتیوں کو گرفتار کرلیا

دلہا موقع سے فرار ہوگیا، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد
بارات کی خوشی میں فائرنگ، پولیس نے دلہا کی گاڑی اور 3 باراتیوں کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک

|

1 Nov 2025

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بارات لیجانے کی خوشی میں کی گئی فائرنگ باراتیوں کو مہنگی پڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ نور جہاں پولیس نے شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑیاں اپنے قبضے میں لے لیں۔

پولیس کے مطابق بلاک ٹی مین شارع نور جہاں روڈ پر بارات کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں قاسم نامی شخص کی ٹانگ پر گولی لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

موقع پر متعدد افراد بارات لیجانے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جس پر پولیس نے فوری طور پر بارات کا تعاقب کر کے 3 ملزمان عاقب خلیل ، مزمل اور رازی مند کو گرفتار کر کے 2 پستول اور لوڈ میگزین و گولیاں برآمد کرلیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران دولہا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے بارات میں استعمال کی جانے والی 3 گاڑیوں پراڈو ، فورچونر اور ٹویوٹا کرولا کار کو بھی اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔

پولیس نے تینوں گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحے سمیت دیگر دفعہ کے تحت مقدمات درج کرلیے ہیں ، انھوں نے مزید بتایا کہ شہری علاقوں میں ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!