بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ پولیس نے سراغ لگالیا

بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ پولیس نے سراغ لگالیا

متاثرہ بہن بھائی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے غائب ہیں
بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ پولیس نے سراغ لگالیا

Webdesk

|

2 Jun 2025

کراچی میں ڈیفنس فیز 6 خیابان اتحاد میں بااثر شخص سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے موٹرسائیکل سوار اور اس کی بہن کی تفصیلات سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ شب ڈیفنس فیز 6 میں مہنگی گاڑی میں سوار شخص نے مبینہ طور پر موٹرسائیکل سوار کی ہلکی سی ٹکر لگنے کے بعد نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

اس موقع پر نوجوان کی بہن ہاتھ جوڑ کر فریادیں اور پاں پکڑنے تک کو تیار تھی مگر ملزم نے ایک نہ سنی اور لڑکی کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے تشدد کرتا رہا۔

متاثرہ بہن بھائی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے غائب ہیں تاہم ساتھ پولیس نے ان کا سراغ لگا لیا ہے۔ پولیس کے مطابق تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شناخت دھن راج جبکہ لڑکی کی شناخت کپلنا کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بہن بھائی کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کے رہائشی ہیں اور ان کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے تاہم پولیس فیملی سے رابطہ کررہی ہے۔ پولیس کو ملنے والی اطلاع کے مطابق لڑکی بیوٹی پارلر میں کام کرتی ہے۔

ساتھ پولیس کے ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ متاثرہ فیملی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

پولیس نے تشدد کیس کا مقدمہ درج کر کے ملزم سلمان فاروقی کو لاک اپ کرکے مزید تفیش کا آغاز کردیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!