بیوہ خاتون کے گھر سے یتیم بچی کا جہیز چوری
سول لائن تھانہ کی حدود اللہ آباد کالونی میں مرحوم اسلم بروہی کی بیوہ کے گھر سے یتیم بچی کے جہیز کا سامان نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے۔
Webdesk
|
25 Jul 2024
جیکب آباد: سندھ کے شہر جیکب آباد میں بیوہ خاتون کے گھر سے یتیم بچی کا جہیز چوری کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود اللہ آباد کالونی میں مرحوم اسلم بروہی کی بیوہ کے گھر سے یتیم بچی کے جہیز کا سامان نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے۔
بیوہ خاتون کے مطابق چور گھر کے تالے توڑ کر میری بچی کے جہیز کا سامان 2 تولا سونا زیور، 3 تولا چاندی، 25 ہزار نقدی، جہیز کے کپڑے، سلائی مشین، کمبل، ایل ای ڈی ٹی وی، اسٹیبلائیزر سمیت دیگر گھر کا سامان لے گئے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیٹی کے جہیز کا چوری ہونے والا سامان برآمد کرایا جائے۔
Comments
0 comment