بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے ڈکیتی کا رنگ دینے والا سفاک شوہر گرفتار
پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے سب کچھ سچ اگل دیا

ویب ڈیسک
|
22 Jul 2024
پنجاب کے ضلع اوکاڑہ کے قصبے بگوان پور میں سفاک شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اپنے پاؤں پر گولی مار کر خود کو بھی زخمی کیا اور واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس نے شک کی بنیاد پر شوہر سے پوچھ گچھ کی تو ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اُس نے اپنی بیوی کو غیرت کے نام پر قتل کیا جبکہ واقعے سے بچنے کیلیے اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کو گرفتار کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Comments
0 comment