چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

ایس پی صدر کے مطابق گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
چھٹی جماعت کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار

Webdesk

|

23 May 2024

 راولپنڈی: پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چھٹی جماعت کی طالبہ کو ہراساں اور زیادتی کی کوشش کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد روات پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم پرویز اقبال کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی صدر کے مطابق گرفتارملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سی پی او خالد سید خالد ہمدانی کے مطابق بچوں اور خواتین پر تشدد، زیادتی یا ان کا استحصال قطعی برداشت نہیں۔وزیر اعلی پنجاب کے نیور اگین سلوگن کا مکمل نفاذ ہمہ وقت یقینی بنایا جارہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!