ڈکیت نے 18 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ساتھی کو قتل کرکے دفنادیا

ڈکیت نے 18 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ساتھی کو قتل کرکے دفنادیا

ایس ایچ او سرجانی اخلاق احمد نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا
ڈکیت نے 18 لاکھ کی ڈکیتی کے بعد ساتھی کو قتل کرکے دفنادیا

Webdesk

|

6 Aug 2024

کراچی: سرجانی کے علاقے میں نجی سوسائٹی سے ایک شخص کا ڈھانچہ ملا ہے ، ڈھانچہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں گرفتار ملزم عبدالمالک کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سرجانی سے باقر نامی شہری کا ڈھانچہ برآمد کرلیا ہے ۔

ایس ایچ او سرجانی اخلاق احمد نے بتایا کہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ایک اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کیا جس کا نام عبدالمالک بتایا گیا ہے۔

ملزم نے تفتیش میں انکشاف کیاکہ اس نے اپنے رشتہ دار باقر کے ساتھ مل کر 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی مگر رقم کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے باقر کو قتل کردیا تھا اور لاش کو سرجانی کے علاقے میں دفنا دیا تھا۔

 جس کا مقدمہ اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج ہے ۔ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!