5 hours ago
ڈرون حملے میں شہید 9 افراد کے لواحقین کو فی کس 50 لاکھ روپے امداد فراہم

ویب ڈیسک
|
25 May 2025
خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں ہونے والے ڈرون حملے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 9 افراد کے لواحقین کو صوبائی حکومت کی جانب سے امداد فراہم کردی گئی۔
صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی خان نے سانحہ کاٹلنگ میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے گجر قوم کے 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں خواتین، جوان اور بچے شامل تھے—کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم کیے۔
متاثرہ خاندانوں کو فی کس 50 لاکھ روپے کے معاوضے کے چیکس فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کا بھرپور ساتھ دیا۔
ڈاکٹر امجد علی خان کا کہنا تھا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، تاہم یہ مالی امداد یتیم بچوں اور لواحقین کو سہارا دینے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبر جمیل اور وطن عزیز میں پائیدار امن کے قیام کی دعا بھی کی۔
Comments
0 comment