دادو میں 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
Webdesk
|
15 May 2024
دادو شہر میں 13 سالہ لڑکی کو چار ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی فلم بندی کی۔
متاثرہ لڑکی نے اپنے والد کے ہمراہ اسرار پنہور اور جبار پنہور سمیت چار ملزمان کے خلاف مقامی تھانے میں رپورٹ درج کرائی۔
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے اسے تین دن تک اپنے گھر میں قید رکھا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی فلم بندی کی۔
مقتولہ کے والد خدا بخش سولنگی نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی شادی ایک ہفتے میں ہونے والی تھی، تاریخ پہلے ہی طے ہوچکی تھی۔
انہوں نے پولیس سے انصاف اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ، کراچی میں ایک 7 سالہ بچی کو نامعلوم شخص نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، افسوسناک واقعہ اورنگی ٹان کے تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پیش آیا۔
متاثرہ کے دادا کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments
0 comment