ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا جبکہ ملازمہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
ڈیفنس سے ملنے والی گھریلو ملازمہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

Webdesk

|

13 May 2024

 کراچی : ڈیفنس خیابان بخاری سے گزشتہ دنوں ملنے والی 16سالہ لڑکی فاریہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی وجہ موت کا تعین نہ ہوسکا جبکہ ملازمہ کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ورثا لاش کو لے کر حیدرآباد جائیں گے، گزشتہ روز ملازمہ کی لاش پنکھے پر لٹکی ہوئی ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پنکھے کے پر ٹیڑھے نہیں ہوئے، مگر لڑکی کی گردن پر نشان موجود ہے، گھر کے مالکان کی جانب سے خودکشی کا بتایا گیا تھا، معاملے کے متعلق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہا جاسکے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!