ڈیفنس تشدد کیس، ملزم کی ہتھکڑی لگی لاک اپ والی نئی تصویر جاری
پولیس نے اس سے قبل جو تصویر جاری کی اُس پر تنقید کی جارہی تھی

ویب ڈیسک
|
2 Jun 2025
کراچی پولیس نے ڈیفنس تشدد کیس میں گرفتار ہونے والے ملزم سلمان فاروقی کی نئی تصویر جاری کردی جس میں انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے جبکہ وہ لاک اپ میں ہیں۔
اس سے قبل پولیس کی جانب سے ملزم کی جو تصویر شیئر کی گئی وہ بغیر ہتھکڑی اور لاک اپ کی کھنڈی کھلی ہوئی تھی تاہم سوشل میڈیا پر سوالات اٹھنے کے بعد پولیس نے اب نئی تصویر جاری کردی۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو حوالات میں رکھا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment