دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

ریسکیو 1122، ایدھی اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔
دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

Webdesk

|

16 Mar 2026

رحیم یار خان میں عمارت کی چھت گرنے سے پانچ خواتین جاں بحق جبکہ 30 زخمی ہو گئی ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق رحیم یار خان کے چک 125 پی میں یہ واقعہ پیر کو اُس وقت پیش آیا جب کئی خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امدادی رقوم لینے کے لیے ایک ریٹیلر شاپ کی چھت پر موجود تھیں۔

ریسکیو 1122، ایدھی اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!