دل چیر دینے والا واقعہ، خاتون نے آپریشن کیلیے جمع پیسوں سے بجلی کا بل بھر کر خودکشی کرلی
ویب ڈیسک
|
29 Jul 2024
پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں بجلی کا بھاری بل ادا کر کے خاتون نے علاج کرانے کے بجائے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بوڑھی خاتون رضیہ بی بی کو پتے کا آپریشن کروانا تھا جس کے لیے انہوں نے پیسے جوڑ کر رکھے تھے تاہم گھر کا بجلی کا بل 11 ہزار روپے آگیا۔
خاتون کو ڈاکٹرز نے پتے کے آپریشن کی تجویز دی تھی تاہم بجلی بل کی وجہ سے وہ کروانے سے قاصر رہیں اور پھر بل ادا کر کے نالے میں کود کو اپنی تکلیف کو ہمیشہ کیلیے ختم کر کے ابدی نیند سوگئیں۔
متوفیہ کے بیٹے نے بتایا کہ بجلی کا بل 1100 روپے آتا تھا مگر اس بار بل گیارہ ہزار روپے آیا، ہم غریب ہیں اور اتنے وسائل نہیں، اماں نے اپنے آپریشن کیلیے پیسے جمع کیے مگر وہ بل پر چلے گئے اور انہوں نے تکلیف سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔
خاتون کے نالے میں کودنے کی اطلاع ملی تو ریسکیو 1122 کے رضاکاروں نے اُن کی لاش کو ایک گھنٹے تلاش کے بعد تلاش کیا۔
Comments
0 comment