6 hours ago
دریائے سوات میں ڈوبنے والے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، بے حسی پر ڈپٹی کمشنر معطل
نشاط چوک پر سول سوسائٹی کا احتجاج رنگ لے آیا

ویب ڈیسک
|
28 Jun 2025
سوات کے علاقے فضا گٹ کے مقام پر دریا میں بہہ جانے والے مزید 2 افراد کی لاشیں نکالی لی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد میں سے 11 افراد کے جسد خاکی نکالے لیے گئے ہیں۔
مرنے والوں میں سے 9 افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے سیالکوٹ ڈسکہ سے ہے جبکہ 2 کا تعلق مردان سے ہے۔
ریسکیو1122 کا مزید 2 لاپتہ افراد کو نکالنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب سوات میں ہونے والے احتجاج کے بعد ڈپٹی کمشنر کو شہزاد محبوب کو بے حسی کا مظاہرہ کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے واقعے کے بعد اپنا فون بند کردیا تھا اور وہ منظر عام سے بالکل غائب تھے۔
Comments
0 comment