دوستی نہ کرنے پر مردان میں 18 سالہ نوجوان ماں کے سامنے قتل
تندور پر کام کرنے والے عبداللہ کو گھر کی دہلیز پر قتل کیا گیا
ویب ڈیسک
|
21 Nov 2024
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دوستی نہ کرنے پر ملزمان نے 18 سالہ نوجوان کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقے جہازونہ گراؤنڈ مین 18 سالہ عبداللہ نامی نوجوان کو قتل گھر کی دہلی پر ماں کے سامنے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق عبداللہ تندور پر کام کرتا تھا اور وہ کام کے بعد گھر جارہا تھا کہ ملزمان نے اسکا پیچھا کیا اور گھر کی دہلیز پر ماں کے سامنے قتل کر کے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے بخشالی چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments
0 comment