فیصل آباد: جعلی پیر نے 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد: جعلی پیر نے 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا

چک جھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو چار ماہ قبل اپنے پیر کے گھر اس کی خدمت اور کام کاج کے لیے بھجوایا تھا۔
فیصل آباد: جعلی پیر نے 16سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا

Webdesk

|

14 Jul 2024

فیصل آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب مبینہ طور پر جعلی پیر نے مریدنی کی 16 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چک جھمرہ کی رہائشی خاتون نے اپنی 16 سالہ بیٹی کو چار ماہ قبل اپنے پیر کے گھر اس کی خدمت اور کام کاج کے لیے بھجوایا تھا۔

ملزم لڑکی کو گھر میں قید رکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، موقع ملنے پر متاثرہ لڑکی بھاگ کر والدین کے پاس پہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر تھانہ چک جھمرہ میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!