22 hours ago
فیصل آباد کے سابق ایڈیشنل گھر سے اغوا
ویب ڈیسک
|
26 Jan 2025
پنجاب کے دارالحکومت کے علاقے ستوکتلہ سے نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فیصل آباد سے سابق ایڈیشنل کمشنر کو اغوا کرلیا۔
ستوکتلہ کے علاقے سے سابق ایڈیشنل کمشنر خادم جیلانی فیصل آباد کو اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ پولیس نے اہلیہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔ پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایک روز قبل رات 9 سے 10 نقاب پوش دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور فیملی کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی۔
اہلیہ کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ نقاب پوش افراد نے نقدی، موبائل فونز، پاسپورٹ اور دیگر قیمتی سامان لوٹا جبکہ وہ خادم جیلانی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر اپنے ہمراہ لے گئے۔
مسلح افراد جاتے ہوئے ہمارے گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔
Comments
0 comment