گھر میں گھس کر 11 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش

گھر میں گھس کر 11 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش

یہ دل دہلا دینے والا حادثہ راولپنڈی میں پیش آیا، ملزم گرفتار
گھر میں گھس کر 11 سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش

ویب ڈیسک

|

28 Apr 2025

پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے میں وحشی درندے نے گھر میں گھس کر 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب معصوم بچہ بازار سے شوارما خریدنے گیا تھا۔ ملزم عبدالرحمان نے بچے کا پیچھا کیا اور اسے گھر میں گھس کر ورغلانے کی کوشش کی۔

بچے کے چیخنے اور شور شرابے پر گھر والوں نے مداخلت کی تو ملزم فرار ہو گیا، تاہم چوکی گلدشت ٹاؤن کی پولیس نے ایس پی کینٹ کیپٹن (ریٹائرڈ) قاضی علی رضا کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔  

متاثرہ بچے کی والدہ کے بیان پر ملزم کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔  ایس پی کینٹ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ "بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔"

چوکی انچارج عمران سلہری کی زیرقیادت ٹیم نے ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔  

ایس پی کینٹ نے واضح کیا کہ "ننھے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کرنے والے افراد کے لیے ہماری پالیزی صفر رواداری کی ہے۔ ایسے مجرموں کو سخت ترین سزا دلوائی جائے گی تاکہ معاشرے میں ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔"

پولیس نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی بھی مشتبہ حرکت پر فوری طور پر **15** پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!