گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کا بڑا انکشاف

گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کا بڑا انکشاف

بیٹے نے پہلے سبزی کاٹنے والی چھری اٹھائی پھر گوشت کاٹنے والی چھری لے آیا،
گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے باپ کا بڑا انکشاف

Webdesk

|

4 Jul 2024

 کراچی: گھریلو جھگڑے کے دوران بیٹے کو قتل کرنے والے قاتل باپ نے وجہ بتاتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیرالفلاح سوسائٹی بیٹے کو قتل کرنے والے باپ سے پولیس نے تفتیش کی۔دوران تفتیش قاتل باپ عزیز الرحمان نے بتایا کہ بیٹا بہت تنگ کرتا اور گالیاں دیتاتھا، رات بھر باہر رہتا اور پیسے بھی مانگتاتھا۔

عزیز الرحمان کا کہنا تھا کہ بیٹے نے پہلے سبزی کاٹنے والی چھری اٹھائی پھر گوشت کاٹنے والی چھری لے آیا، بیٹے نے چھری لانے کے بعد اپنی والدہ پررکھ دی، میں نے اس سے چھری چھینی اور اسی کو قتل کردیا۔

قاتل باپ نے کہا کہ بیٹا شاہ حسن ٹیکنیکل ڈپلومہ کر رہا تھا اور میں فوڈڈیپارٹمنٹ میں کلرک ہوں، میرے 2 بیٹے تھے۔گذشتہ روز گھریلو جھگڑے کے دوران باپ نے چھریوں کے وار کرکے بیٹے کو قتل کردیا تھا اور تھانے پہنچ کرگرفتاری دے دی تھی۔

بعد ازاں پولیس نے مقتول نوجوان کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا تھا اور بتایا تھا کہ نوجوان شاہ حسن اکثرگھروالوں سے لڑائی جھگڑے کرتارہتاتھا اور آج بھی باپ کوقتل کرنے کیلئے چھری اٹھالی تھی تاہم واقعے کی مزیدتحقیقات کی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!