گلستان جوہر میں گھر میں فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی جان سے گئی
Webdesk
|
15 Dec 2024
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر میں فائرنگ سے 18 سالہ لڑکی زندگی کی بازی ہار گئی، جبکہ اس کی 9ماہ کی بھانجی زخمی ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی مقتولہ 18 سالہ دعا کی والدہ نے بتایا کہ دعا کو بچپن میں گود لیا تھا۔ہم کمرے میں تھے دعا کمرے سے باہر تھی۔ پٹاخے کی طرح کی آواز آئی اس کے بعد دیکھا تو دعا کے جسم سے خون نکل رہا تھا اور میری 9ماہ کی نواسی انوشہ کے بازو سے بھی خون نکل رہا تھا۔
لڑکی کی سوتیلی ماں نے کہا کہ دونوں زخمیوں کو یونیورسٹی روڈ پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ مشکوک ہے کیونکہ پہلے گھر والوں نے کہا گھر میں فائرنگ ہوئی ہے پھر کہا کہ گلی میں ہوئی،گھر میں یا گھر سے باہر فائرنگ کے نشانات یا شواہد نہیں ملے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں گولی کا کوئی خول نہیں ملا، مقتولہ کو گولی بھی قریب سے ماری گئی ہے۔تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Comments
0 comment