غیر ملکی فوڈ چین کے گارڈ نے نوجوان کو گولی مار دی

ویب ڈیسک
|
19 Apr 2025
شہر کے مصروف علاقے واٹر پمپ میں واقع ایک مشہور فوڈ چین پر سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے گولی چل جانے کے باعث ایک نوجوان زخمی ہو گیا، جس پر مشتعل شہریوں نے ریستوران پر دھاوا بول دیا
موصولہ اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک معمر شہری نے سیکیورٹی گارڈ سے کسی بات پر تکرار کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گارڈ نے معمر شہری پر بندوق تان دی، جس پر موقع پر موجود افراد نے فوری مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔
صورتحال قابو میں آنے کے دوران جب گارڈ اپنی بندوق واپس رکھنے لگا، تو اچانک فائر ہو گیا جس سے ایک نوجوان لڑکا زخمی ہو گیا۔ گولی لگتے ہی موقع پر موجود لوگ فوری طور پر زخمی نوجوان کی مدد کو پہنچے، جبکہ گارڈ ریستوران کے باہر اپنی جگہ کھڑا رہا۔
چند لمحوں بعد متعدد افراد نے گارڈ کو پکڑنے کی کوشش کی، تاہم وہ ریستوران کے اندر چلا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مطالبہ کیا کہ ریستوران کی انتظامیہ کو فوری طور پر مداخلت کرنی چاہیے تھی اور زخمی لڑکے کو بروقت طبی امداد فراہم کرنی چاہیے تھی۔
کچھ صارفین نے سیکیورٹی گارڈز کی غیر ذمہ دارانہ رویے پر تنقید کی، جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ گارڈ سے غلطی ہوئی مگر اصل قصور ریستوران کی انتظامیہ کا ہے جو موقع پر خاموش تماشائی بنی رہی۔
واقعے کے بعد کی صورتحال کے بارے میں سرکاری ذرائع سے تاحال کوئی تفصیلات سامنے نہی
ں آئیں۔
Comments
0 comment