گیس لیکج کے باعث ماں اور چار بچے جاں بحق، باپ کی حالت تشیوشناک

گیس لیکج کے باعث ماں اور چار بچے جاں بحق، باپ کی حالت تشیوشناک

گزشتہ دوسال کے دوران کمرے میں گیس بھرنے سے 30سے زاٸد افرادجاں بحق ہوچکے ہیں
گیس لیکج کے باعث ماں اور چار بچے جاں بحق، باپ کی حالت تشیوشناک

آفتاب مہمند

|

12 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے علاقے ایبٹ آباد میں گیس لیکج کے باعث چار کمسن بچوں سمیت ایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ کے شہر نوا میں ایک گھر میں گیس لیکج کے نتیجے میں چار کمسن بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ والد کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شمیم بی بی، دو کمسن بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں جبکہ بنارس نامی مزدور کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعہ تھانہ نواں شہر کی حدود کھولہ چوناکاری میں گزشتہ رات پیش آیا، آج پڑوسیوں کی تشویش پر گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دوسال کے دوران کمرے میں گیس بھرنے سے 30سے زاٸد افرادجاں بحق  ہوچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!