جعلی پیر کی دم کرانے آئی خاتون سے جنسی زیادتی
Webdesk
|
17 Nov 2024
اوکاڑہ میں ایک اور حوا کی بیٹی جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اوکاڑہ میں ایک جعلی پیر نے دم کروانے کے لیے آنے والی خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کیالزام میں قصبہ 53 ٹوایل سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی جسے ملزم نے خنجر دکھا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم کیخلاف تھانا صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب اوکاڑہ پولیس کے مطابق قصبہ رایت پورکیقریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔
Comments
0 comment