17 hours ago
جامشورو: کے بی فیڈر نہر میں 4 نوجوان ڈوب گئے

Webdesk
|
9 Jun 2025
جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو حکام نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 2 نوجوانوں کو ڈوبنے سے بچالیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام ذرائع کا کہنا ہے کہ جامشورو میں المنظر پل کے مقام پر کے بی فیڈر نہر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 2 کو بچالیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چاروں نوجوان حیدرآباد سے تفریح کی غرض سے آئے تھے، جاں بحق نوجوانوں میں 14 سال کا علی حیدر، 20 سال کا مدثر ولد سعید شامل ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ گڈانی کی ساحلی پٹی پر بھی افسوسناک واقعہ رونما ہوا تھا جب ساحلی مقام پر پکنک مناتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے تھے، بیٹا پانی کی لہروں میں ڈوبنے لگا تو باپ کی بچانے کی کوشش میں دونوں موت کے منہ میں چلے گئے۔ دونوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ گڈانی کے ساحل پر بیٹا پانی میں ڈوبنے لگا تو باپ نے بچانے کی کوشش کی، اس دوران دونوں ہی تیز لہروں میں ڈوب گئے۔
Comments
0 comment