1 hour ago
جنوبی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ
مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Webdesk
|
19 Feb 2026
تہران: جنوبی ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے بتایا کہ جمعرات کو جنوبی ایران میں زلزلہ برطانوی وقت کے مطابق رات تین بجکر 43 منٹ پر آیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق زلزلے کا مرکز 27.36 درجے شمالی عرض بلد اور 52.60 درجے مشرقی طول بلد پر واقع تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین تقریبا 10 کلومیٹر تھی جس کے باعث جھٹکے نسبتا زیادہ شدت سے محسوس کیے گئے ۔
تاہم تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Comments
0 comment