جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق قتل کی یہ واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی ہے۔
جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والا بھائی گرفتار

Webdesk

|

9 Jun 2024

 کراچی: بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازعے پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق قتل کی یہ واردات جائیداد کے تنازع پر ہوئی ہے۔

 ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا، اور عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دے دیا تھا۔

ملزم کی فائرنگ سے اس کی سگی بہن ذولفتون جاں بحق ہو گئی تھی، جب کہ بہنوئی عنایت شاہ زخمی ہو گیا تھا۔

 اس واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے الہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!