کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، فائرنگ سے 23 سالہ راہگیر خاتون جاں بحق

کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، فائرنگ سے 23 سالہ راہگیر خاتون جاں بحق

فائرنگ کرنے والے اہلکار کا نام عدیل پتافی ہے، شوہر کا الزام
کراچی میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، فائرنگ سے 23 سالہ راہگیر خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک

|

11 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں واقع اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اللہ والی چورنگی کے قریب پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت 23 سالہ حمیدہ کے نام سے ہوئی ہے۔

شوہر نے بتایا کہ ہم اپنے بچے کو اسپتال سے دکھا کر نکلے ہی تھے کہ اس دوران دو لڑکے سامنے سے بھاگتے ہوئے گئے جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کی اور ایک گولی میری بیوی کو بھی لگی۔

انہوں نے بتایا کہ بیوی موقع پر ہی گر گئی تھی، جب کہ ہم نے اہلکار کو پکڑا تو اُس نے اپنا نام عدیل پتافی بتایا، اسپتال منتقل کرنے پر ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔

بیوی کی ناگہانی موت پر شوہر انتہائی افسردہ ہے اور اُس نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!