کچے کے ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر سے اغوا کرلیا

کچے کے ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر سے اغوا کرلیا

پولیس نے مغویوں کی تلاش شروع کردی
کچے کے ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو سکھر سے اغوا کرلیا

ویب ڈیسک

|

20 Jun 2024

سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں نے دو ٹک ٹاکر بھائیوں سمیت تین افراد کو پچاس لاکھ روپے تاوان کیلے اغوا کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق خانپور مہر سے تعلق رکھنے والے دو ٹک ٹاکر بھائیوں جاوید اور خالد سمیت تین افراد کو ڈاکوؤں نے سکھر سے اغوا کیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیسرے اغوا ہونے والے شخص کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے۔ تین مغویوں کے اہل خانہ سے ڈاکوؤں نے رابطہ کر کے پچاس، پچاس لاکھ روپے تاوان ادائیگی کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر قتل کی دھمکی بھی دی ہے۔

مغویوں کے ورثا نے اپنے پیاروں کے اغوا پر احتجاج کیا اور اعلیٰ حکام سے باحفاظت بازیابی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاوان کی رقم ادا نہیں کرسکتے۔

اُدھر پولیس نے سکھر سے تین افراد کے اغوا کے بعد مغویوں کی بازیابی کیلیے اقدامات شروع کردیے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی مغویوں کو بازیاب کروا کے ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!