کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری

کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری

صوبائی حکومت کی ہدایت پر نوٹی فکیشنز جاری کردیے گئے
کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک

|

15 Dec 2024

سانحہ سقوط ڈھاکہ اور آرمی پبلک اسکول کے تناظر میں کل اسکول، کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 16 دسمبر کی مناسبت سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور لاہور نے تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو اے پی ایس شہدا سے اظہار یکجہتی کیلیے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق  کل بروز 16 دسمبر لاہور شہر کے تمام پبلک و پرائیویٹ سکول و کالجز بند رہیں گے جبکہ تمام یونیورسٹیاں کھلی رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری و نجی اسکولوں و کالجز میں چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

سرکاری نوٹی فکیشن میں لکھا گیا ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ اور اے پی ایس سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، شہدائے آرمی پبلک سکول کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق 16 دسمبر 2014 کا سانحہ بہت گہرا زخم ہے جس کا بھرپانا ممکن نہیں ہے، سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت نے قوم کو مضبوط اور متحد کیا۔ پاکستان جلد ایک پر امن ملک ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!