کلینک میں زخمی مریض کو طبی امداد کے دوران فائرنگ سے قتل کردیا گیا

کلینک میں زخمی مریض کو طبی امداد کے دوران فائرنگ سے قتل کردیا گیا

واقعہ پاک کالونی میں پیش آیا ہے
کلینک میں زخمی مریض کو طبی امداد کے دوران فائرنگ سے قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2026

کراچی، کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق

کراچی کے علاقے پاک کالونی پرانا گولیمار میں کلینک میں فائرنگ سے مریض جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول عبدالرشید کلینک میں ڈرپ لگوا رہا تھا کہ نامعلوم ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گئے، فائرنگ سے عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عبدالرشید بڑا بورڈ کا رہائشی، سوشل ورکر اور پراپرٹی کا کاروبارکرتا تھا، فائرنگ کا واقعہ ابتدائی طور پر دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!