کام کا جھانسا دے کر لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل

کام کا جھانسا دے کر لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل

کیس کی تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم اور فارنزک شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے آ سکیں گے۔
کام کا جھانسا دے کر لڑکی سے اجتماعی جنسی زیادتی اور قتل

Webdesk

|

17 Jun 2026

کراچی: رحیم یار خان کے علاقے آباد پور میں مبینہ زیادتی کے بعد لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ مقتولہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ آن لائن کام کا جھانسہ دے کر ملزم انس اور دیگر نے بیٹی سے زیادتی کی اور بیٹی کو گاڑی تلے روند کر قتل کر دیا۔

والدہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق انس نامی نوجوان بیٹی سے رابطے میں تھا. وہ آن لائن کام کا جھانسہ دے کر بیٹی کو امام نگر گاں لے کر گیا. جہاں بیٹی کو نشہ آور اشیا کا استعمال کرایا گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے، پوسٹ مارٹم اور فارنزک شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے آ سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!