کراچی : کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

کراچی : کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی
کراچی : کچرا کنڈی سے اسکول یونیفارم پہنی لڑکی کی لاش برآمد ، اہم انکشاف

Webdesk

|

18 Jul 2024

  کراچی:  کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں اہم انکشاف ہوا تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں کچرا کنڈی سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس نے بتایا کہ ملنے والی لاش مبینہ طور پر اسکول طالبہ کی ہے اور مقتولہ نے اسکول کایونیفارم پہناہوا تھا۔

جس کے بعد پولیس اسکول پہنچ گئی، جہاں پرنسپل نے کہا کہ لڑکی نے جویونیفارم پہناہواہے اس پر موجود مونو گرام  2سال پراناہے، دو سال پہلے ہم نے اپنے سکول کا مونوگرام تبدیل کر دیاتھا۔

پرنسپل نے بتایا کہ کوئی والدین کسی لڑکی کی گمشدگی کے حوالے سے ہمارے پاس نہیں آئے، اسکول بند ہیں اور خالی اسٹاف اسکول میں آرہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں تاہم تلاش ایپ اور دیگر طریقوں سے بھی شناخت نہیں ہو سکی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!