کراچی ، موٹرسائیکل سوار جنسی درندے کی خاتون سے غیراخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل

کراچی ، موٹرسائیکل سوار جنسی درندے کی خاتون سے غیراخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل

واقعہ سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں پیش آیا ہے
کراچی ، موٹرسائیکل سوار جنسی درندے کی خاتون سے غیراخلاقی حرکت کی ویڈیو وائرل

Webdesk

|

12 Jan 2024

شہر قائد کے تھانہ سرسید کی حدود میں بچے کے ساتھ گلی سے گزرنے والی خاتون کو دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار نے ہراساں کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو نارتھ کراچی سیکٹر گیارہ اے ٹرومین اسکول کے قریب گلی کی ہے، جہاں دن کے وقت میں ایک خاتون اپنے بچے کے ساتھ گزر رہی تھی تو اُسے موٹر سائیکل سوار نے جنسی طور پر ہراساں کیا۔

موٹرسائیکل پر سوار اوباش جنسی درندہ واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ خاتون تھوڑی دیر کے لیے سکتے میں آگئی۔

اس سارے واقعے کی ویڈیو گلی میں لگے کلوز سرکٹ کیمرے میں محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اوباش نوجوان پینٹ شرٹ میں مبلوث ہے اور اپر بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کو روکنے کی فوری ضرورت ہے اور ایسے عناصر کو فوری طور گرفتار کیا جائے، 11اے اور 11بی کا ڈی وائی ڈیٹ روڈ ہے قریب میں ایک امام بارگا ہ بھی ہے اور ٹرومین اسکول والی گلی میں یہ واقعات رونما ہو ر ہے ہیں۔

مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے اس قسم کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری طور پر روکا جا ئے واضع رہے کہ خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے کا واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!