کراچی : سلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا قتل

کراچی : سلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا قتل

پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوںکو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا
کراچی : سلطان آباد میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والا جوڑا قتل

Webdesk

|

22 Jul 2024

کراچی: منگھوپیر سلطان آباد میںگھر سے بھاگ کر شادی کرنے والے جوڑے کو فائرنگ اور چھری کے وار سے قتل کردیا گیا ، پولیس نے مقتولہ کے بھائیوںپر دہرے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقیسلطان آباد کچی آباد ی میںنزد واٹر بورڈ کے قریب گھر کے اندر فائرنگ اور چھری کے وار سے 22سالہ عادل ولد نور محمد اور اسکی اہلیہ 20سالہ سائرہ دختر لقمان جاںبحق ہوگئی اس اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

 پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاشوںکو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاںایس ایچ او منگھوپیر بشیر ودو نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ہے مقتولین میاںاوربیوی شارع نورجہاںکے علاقے نارتھ ناظم آباد کے رہائشی تھے اور پختون برادری سے تعلق رکھتے تھے ۔

انہوںنے چند ماہ قبل گھر سے بھاگ کر کورٹ میرج کی تھی اور سلطان آباد میںمکان کرائے پر لے کر منگھوپیر میں مقیم تھے ۔

 انہوںنے بتایاکہ پولیس کو شبہ ہے کہ مقتولہ سائرہ کے بھائیوںنے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے اور فرار ہوگئے پولیس نے انکے گھر پر چھاپے مارے تاہم گرفتاری عمل میںنہیںآسکی ، پولیس نے جائے وقو عہ سے دو خول اور ایک خون آلود چھری برآمد کرلی ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!